Tuesday, October 06, 2026
 

دیر میں طوفانی بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری، گاڑیوں اور سولر کے شیشے ٹوٹ گئے

 



دیر لوئر کے مختلف علاقوں میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری سے گاڑیوں اور سولر کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق شدید ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور میوہ جات کے باغات کو نقصان پہنچا، شہریوں اور کاشکاروں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ طوفانی بارش اور ژالہ باری سے گرمی کی چھٹی ہوگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا تاہم مختلف علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی۔ دوسری جانب، رسالپور میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل