Tuesday, October 06, 2026
 

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 5 خوارج ہلاک

 



شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی میں 5 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، جس کے دوران 5 خوارج ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی رکھتے ہوئے ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی۔ سیکیورٹی فورسز عزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل