Loading
ڈیرہ اسماعیل خان کے کم عمر بچے نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ریموٹ کنٹرول جہاز بنا لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ریموٹ کنٹرول جہاز بنانے والے بچے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور ملاقات کیلیے بلایا۔
گزشتہ دنوں بچے کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت تیار کئے گئے ریموٹ کنٹرول جہاز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔
ویڈیو پر سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بچے کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا۔ انہوں نے بچے کی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اسے ایک لاکھ روپے نقد انعام دیتے ہوئے بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل