Tuesday, October 06, 2026
 

پہلا ٹی ٹوئنٹی: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

 



بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لکھنؤ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19.1 اوورز میں 171 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے شرفین ردرفورڈ 56 اور کپتان شائے ہوپ 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عقیل حسین 15، کامل پُورن12، شمار اسپرنگر 9، روماریو شیفرڈ 7، شِمرون ہیٹمائر 5، روسٹن چیز 5، میتھیو فورڈ 2 اور روومن پاول 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے نمَن دھِیر نے 3 جبکہ اکشر پٹیل اور کلدیپ یادو 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ارشدیپ سنگھ اور ماینگ یادو نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں میزبان ٹیم نے 172 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 15 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ کپتان شریاس ایر نے 43 گیندوں پر دھواں دار 102 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔ ایشان کِشن 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دیگر بلے بازوں میں ابھیشیک شرما 21 اور سنجو سیمسن 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین اور روسٹن چیز نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل