Wednesday, October 07, 2026
 

دیر لوئر؛ مسافر بس، ڈمپر اور گاڑی سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری، خواتین سمیت 14 مسافر زخمی

 



خال شلفلم کے مقام پر یوٹانگ بس ڈمپر اور کار سے ٹکرانے کے بعد دریائے پنجکوڑہ کے کنارے کھائی میں جا گری۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مسافر بس دیر اپر سے پشاور جا رہی تھی، حادثے کے نتیجے میں خواتین سمیت 14 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں 4 ایمبولینسز کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ عملے کی جانب سے 8 زخمیوں کو  خال آر ایچ سی اور 6 افراد کو تیمرگرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل