Wednesday, October 07, 2026
 

مصنوعی ذہانت کا عالمی بوم معاشی عدم مساوات کو مزید بڑھا سکتا ہے، کرسٹالینا جارجیوا

 



بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کا عالمی بوم معاشی عدم مساوات کو مزید بڑھا سکتا ہے۔ آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے خبردارکیا کہ اے آئی بوم دنیا کی معیشتوں کو آگے بڑھارہا ہے لیکن اسکے نتیجے میں وہ ممالک پیچھے رہ سکتے ہیں جو مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں شامل نہیں ہو پا رہے جس سے عالمی عدم مساوات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کرسٹالینا جارجیوا نے بھاری قرضوں کے شکار ترقی یافتہ ممالک میں فیصلہ کن اقدامات کے فقدان پر بھی تشویش کا اظہار کیا،کہا کہ سرکاری مالیات کو بہتر بنانے کیلیے ان ممالک کو انتہائی سخت پالیسی فیصلے کرنا ہوں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل