Wednesday, October 07, 2026
 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان

 



حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے اضافہ کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 91 پیسے فی لیٹر کمی کر کے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 394 روپے 94 پیسے مقرر کردی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 396 روپے 65 پیسے ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 8 اکتوبر 2026 کے لیے ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل