Loading
اچھرہ کے علاقے میں خاوند نے فائرنگ کر کے 32 سالہ بیوی کو قتل کر کے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق 33 سالہ ملزم ریحان لطیف نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد میں خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔ واقعہ گھریلو ناچاکی کی وجہ سے پیش آیا۔ قاتل شخص دو بچوں کا باپ تھا اور پیشے کے اعتبار جم ٹرینر تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے لئے جا رہے ہیں۔ تفتیش میں مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور ان کے ہمراہ اے ایس پی گلبرگ اور ایس ایچ او اچھرہ ایس پی ماڈل ٹاؤن بھی موجود ہیں۔
فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے گئے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا تھا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ میاں بیوی میں گھریلو ناچاقی پر جھگڑا ہواتھا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ متوفی ریحان کی 11 سال قبل 35 سالہ مہوش سے شادی ہوئی تھی اور 2 بچے ہیں۔ میاں بیوی کا گھریلو ناچاقی پر اکثر جھگڑا رہتا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل