Loading
شہر قائد میں سرجانی کے علاقے یارو گوٹھ میں گھر سے ایک شخص کی لاش ملی جو پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایچ او سرجانی ناصر محمود نے بتایا متوفی کی شناخت 55 سالہ امین کے نام سے کی گئی جس نے بیوی کو طلاق دیدی تھی اور گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا۔
متوفی عارضہ قلب میں مبتلا اور دل کا جان لیوا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ گھر کا دروازہ بھی اندر سے بند تھا۔
دستک دینے پر جب دروازہ نہیں کھلا تو مکینوں نے پولیس کو طلب کیا اور گھر میں داخل ہوئے تو متوفی کی لاش فرش پر پڑی ہوئی تھی اور گرنے کی وجہ سے اسے چوٹ بھی لگی تھی ۔
تاہم پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد حاصل کرنے کے بعد متوفی کی لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے سردخانے منتقل کر دی ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل