Thursday, October 08, 2026
 

لاہور: بیوی پر تشدد اور دانتوں سے کاٹنے والا خاوند گرفتار 

 



لاہور کی شاد باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیوی پر تشدد اور دانتوں سے کاٹنے والا خاوند گرفتار کرلیا۔  ملزم نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے خاتون کے چہرے پر تشدد کیا، بازو پر دانتوں سے کاٹنے کے زخم آئے،  شاد باغ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری ریسپانس کرتے ملزم عبد الشکور کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو  نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، خواتین کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے والے قانونی کاروائی سے نہیں بچ سکتے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل