Loading
پنجگور کے علاقے خدابادان میں گھر پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے دستی بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے پولیس اہلکار پیر جان کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا پھر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔
دستی بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار پیر جان جاں بحق ہوگیا، لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل