Loading
فیفا نے مینز فٹبال کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان نے ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے 197ویں پوزیشن حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی چیمپئن اسپین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ ارجنٹائن دوسرے، فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
پرتگال نے دو درجے ترقی کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کرلی جبکہ برازیل ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے اور مراکش ساتویں نمبر پر آگیا۔
سوئٹزرلینڈ دو درجے ترقی کرکے 12ویں نمبر پر پہنچ گیا جبکہ جرمنی 13ویں اور کروشیا 14ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
یونان پانچ درجے بہتری کے ساتھ 41ویں نمبر پر پہنچ گیا۔
ٹاپ 50 میں افریقی ٹیموں مالی اور جنوبی افریقا نے چھ، چھ درجے ترقی کرتے ہوئے بالترتیب 47ویں اور 48ویں پوزیشن حاصل کرلی۔
دیگر نمایاں ترقی کرنے والی ٹیموں میں ڈومینیکن ری پبلک 9 درجے ترقی کے ساتھ 135ویں، گیانا 8 درجے بہتری کے بعد 142ویں، شمالی آئرلینڈ 6 درجے ترقی کے ساتھ 64ویں، ایسٹونیا 5 درجے ترقی کے بعد 122ویں اور بارباڈوس 5 درجے ترقی کے ساتھ 174ویں نمبر پر آگیا۔
???????? PAKISTAN RISES! ????
Pakistan climb +1 spot to 197th in the latest FIFA World Ranking. ????⚽ pic.twitter.com/FLpZJte8vN
— Pakistan Football Madness (@Pakfootball56) October 6, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل