Friday, October 09, 2026
 

وزیراعظم کی جنوبی ایشیا میں امن کے لیے امریکی صدر کے کردار کی تعریف

 



وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے تاریخی کردار کو سراہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ میں تاریخی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی بروقت مداخلت نے پاکستان اور بھارت کو جنگ کے دہانے سے واپس لانے میں مدد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی صدر ٹرمپ کی مداخلت سے ممکن ہوئی، جو آج تک برقرار ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ خطے میں امن کے فروغ اور تنازعات کی روک تھام کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو اس بار مناسب پذیرائی ملے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا تھا۔ یہ نامزدگی خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ کے خطرات کو ٹالنے میں ان کی کاوشوں کے اعتراف میں کی گئی تھی، جس کا مقصد عالمی سطح پر ان کی امن کوششوں کو اجاگر کرنا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل