Saturday, October 10, 2026
 

دنیا بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

 



دنیا بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں اوربدامنی کے واقعات میں ملوث افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاون تیز ہوگیا ہے۔ گھناؤنے جرائم اور مجرمانہ نیٹ ورکس میں ملوث افغان باشندوں نےمیزبان ممالک کاامن خطرے میں ڈال دیا ہے۔ افغان میڈیا  طلوع نیوز کے مطابق ترکیہ میں 9 ماہ کے دوران 29 ہزار700 سے زائد غیر قانونی افغان باشندے گرفتارکر لیے گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق فرانس  نے بھی امن وامان  کے لیے خطرہ قرار دیے گئےغیرقانونی افغان باشندوں کو ملک بدرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یورپی یونین کے متعدد رکن ممالک بھی غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو ملک بدر کرچکے ہیں ۔ متعدد ممالک کی جانب سےافغان شہریوں پر ویزا پابندیاں اورملک بدری کے اقدامات ان کی  مجرمانہ اور جرائم پیشہ سرگرمیوں کا نتیجہ ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل