Loading
بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار نانا پاٹیکر نے 2018 کی می ٹو مہم کے دوران انہیں بدنام کرنے کیلئے راکھی ساونت کو ڈھائی لاکھ روپے دیے تھے۔
تنوشری دتہ نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں الزام لگایا کہ راکھی ساونت نے ان کے خلاف پریس کانفرنس سے دو روز قبل نانا پاٹیکر کے ممبئی گھر سے 2 سے ڈھائی لاکھ روپے نقد وصول کیے تھے۔
اداکارہ کے مطابق انہیں یہ معلومات راکھی ساونت کی قریبی دوست راج شری مورے نے فراہم کیں۔ اس وقت وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھیں اور ان کے خلاف الزامات نے ان کی مشکلات بڑھا دیں۔
تاہم راکھی ساونت اور راج شری مورے کی جانب سے ان الزامات پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل