Loading
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو قومی ٹیم کے کیمپ سے ناراض ہوکر جانے پر پابندی کا سامنا ہے۔
کوچ جارج جیسز کے ساتھ کھیلنے کے وقت پر اختلافات کے بعد رونالڈو نے ٹیم کا کیمپ چھوڑ دیا تھا جس پر پرتگالی فٹبال فیڈریشن کے ضوابط کے تحت ان کے خلاف کارروائی شروع ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پابندی کی مدت ایک سے چھ ماہ تک ہوسکتی ہے جس کا حتمی فیصلہ ڈسپلنری کونسل کرے گی۔
اگر پابندی ایک ماہ سے زیادہ ہوئی تو رونالڈو اگلے ماہ ڈنمارک اور ویلز کے خلاف نیشنز لیگ کے میچز سے محروم ہوسکتے ہیں۔ تاہم ای ایس پی این کی رپورٹ کے مطابق مختصر پابندی کا امکان زیادہ ہے۔
رونالڈو نے اپنے بیان میں قومی ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں اور پرتگالی عوام سے معذرت کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ کیمپ چھوڑنا ان کی غلطی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ کوچ کے وعدے سے انحراف نے انہیں مایوس کیا تاہم وہ مانتے ہیں کہ ان کے عمل کے نتائج سامنے آنے چاہییں اور قوانین سب کے لیے یکساں ہونے چاہییں۔
کوچ جارج جیسز نے کہا کہ انہوں نے رونالڈو کا بیان پڑھ لیا ہے اور اب ان کی توجہ ٹیم کے امور پر ہے۔
رونالڈو پرتگال کی جانب سے اب تک 234 میچز کھیل کر ریکارڈ 146 گول کرچکے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل