Saturday, October 10, 2026
 

ٹرمپ نے سابق فوجی میجر کی سزائے موت کو براہ راست دکھانے کی مخالفت کردی

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سابق امریکی فوجی ڈاکٹر نڈال ملک حسن کی سزائے موت کو براہِ راست نشر کرنے کے معاملے پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تاہم ٹرمپ نے واضح کیا کہ حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی۔ نڈال حسن نے 2009 میں ٹیکساس کے فورٹ ہُڈ فوجی اڈے پر فائرنگ کرکے 13 فوجیوں کو ہلاک اور 32 افراد کو زخمی کیا تھا۔ فوجی عدالت نے 2013 میں اسے سزائے موت سنائی تھی۔ اس کی پھانسی 3 دسمبر 2026 کو فورٹ ہُڈ میں مقرر ہے۔ امریکی محکمہ دفاع نے پہلے اعلان کیا تھا کہ اس پھانسی کو لائیو اسٹریم کیا جائے گا، جس پر امریکا میں سیاسی، قانونی اور اخلاقی بحث شروع ہوگئی ہے۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی کہا کہ اگر اسے براہِ راست نشر کیا گیا تو وہ اسے نہیں دیکھیں گے۔  رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ میں بھی اس معاملے پر مکمل اتفاقِ رائے نہیں، جبکہ بعض امریکی قانون سازوں اور مذہبی رہنماؤں نے عوامی طور پر پھانسی دکھانے کی مخالفت کی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل