Saturday, October 10, 2026
 

افرادی قوت کم؛ این سی سی آئی اے نے سندھ پولیس سے 100 سے زائد اہلکار مانگ لیے

 



این سی سی آئی اے نے افرادی قوت میں کمی کے پیش نظر سندھ پولیس سے 100 سے زائد اہلکار مانگ لیے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں افرادی قوت کی کمی دور کرنے کے لیے سندھ پولیس کے 29 افسران اور اہلکاروں کی خدمات ایجنسی کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ پولیس اہلکاروں کی تعیناتی ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر کی گئی ہے، جس کا مقصد سندھ کے تمام اضلاع میں این سی سی آئی اے کے سینٹرز کے قیام کے لیے افرادی قوت فراہم کرنا ہے۔ این سی سی آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کیے جانے والے پولیس افسران اور اہلکاروں میں 3 انسپکٹرز، 5 سب انسپکٹرز اور 3 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 6 ہیڈ کانسٹیبلز، 10 کانسٹیبلز اور 2 ایل پی سیز کی خدمات بھی ایجنسی کے سپرد کی گئی ہیں۔ اس طرح سندھ پولیس سے مجموعی طور پر 29 اہلکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے سندھ کی جانب سے افرادی قوت کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کی درخواست کی گئی تھی۔ اس سلسلے میں باقاعدہ مراسلہ بھی لکھا گیا تھا، تاہم فی الحال سندھ پولیس کے 29 افسران اور اہلکاروں کی خدمات ایجنسی کے حوالے کی گئی ہیں، جنہیں مجوزہ ضلعی سینٹرز کے قیام کے ضمن میں تعینات کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل