Loading
بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت صوبے بھر میں ترقیاتی سرگرمیاں زورو شور سے جاری ہیں۔
بی ایس ڈی آئی کے تحت ضلع جعفرآباد میں فیزون اورٹوکے مجموعی طورپر45 منصوبے مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ضلع جعفرآباد میں 45 ترقیاتی منصوبے 76 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے مکمل کیے گئے ہیں۔
ترقیاتی منصوبوں میں تعلیم، صحت، صاف پانی اورسڑکوں سمیت دیگر بنیادی سہولیات کے منصوبے شامل ہیں۔ ایف سی بلوچستان سول انتظامیہ اورمنتخب عوامی نمائندوں پرمشتمل کمیٹی نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کویقینی بنایا ہے۔
ضلع جعفرآباد کےعوام نے منصوبوں کوعلاقے کی ترقی اور بنیادی سہولیات کی بہتری کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل