Loading
خیبر پختونخوا کے شہریوں نے ترقیاتی منصوبوں کے بجائے لانگ مارچ پر کروڑوں روپے خرچ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کردیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو احتجاجی سیاست کے بجائے امن و امان کی بحالی، عوام کے تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر توجہ دینی چاہیے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی بروقت اور شفاف فراہمی یقینی بنائے اور صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کرے۔
ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی جیسے مسائل سے دوچار عوام کے لیے حکومتی ترجیحات اہمیت رکھتی ہیں، اس لیے عوامی وسائل کے استعمال میں شفافیت اور بنیادی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل