Saturday, October 10, 2026
 

پاکستان کی ٹیکنالوجی میں جدت اور شاندار کامیابیوں  کا عالمی اعتراف

 



پاکستان کی جدت اور ٹیکنالوجی میں شاندار کامیابیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی اداروں نے بین الاقوامی ٹیکنالوجی ایونٹ میں11 کیٹگریزمیں ایوارڈ جیت کرملک کا نام روشن کردیا ہے۔ پاکستانی ٹیکنالوجی اداروں نے ایشیائی واوشیانی کمپیوٹنگ انڈسٹری آرگنائزیشن کےایونٹ میں مختلف کیٹیگریزمیں ایوارڈ جیتے ہیں۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں منعقدہ ڈیجیٹل اینڈ اے آئی ایوارڈز2026 میں ایشیا اوراوشیانا کے26 ممالک نے شرکت کی۔ اس موقع پر سائبرسیکیورٹی، صحت، تعلیم، زراعت اورمالیاتی خدمات میں پاکستان کی نمایاں کامیابی نےعالمی سطح پرپاکستانیوں کا سرفخرسے بلند کردیا ہے۔ چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسزایسوسی ایشن ڈاکٹر شعیب اے خان کے مطابق ایوارڈز پاکستان کے ٹیکنالوجی شعبے کی جدت اور صلاحیتوں کا واضح  ثبوت ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل