Loading
جنوبی افریقا کے سابق اسٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں اپنی جارحانہ بیٹنگ سے شائقین کو ایک بار پھر حیران کردیا۔
جنوبی افریقی چیمپئنز کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈی ویلیئرز نے دو میچز میں 16 چھکے لگائے اور 181 رنز بنا ڈالے۔
انہوں نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کے خلاف پہلے میچ میں صرف 39 گیندوں پر 70 رنز بنائے جس میں 4 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
pic.twitter.com/Jw8g2TnAwv
— Follow @axitya18 (@OnlyVKohli) October 4, 2026
دوسرے میچ میں انہوں نے مزید تباہ کن بیٹنگ کرتے ہوئے محض 40 گیندوں پر 111 رنز کی ناقابلِ یقین اننگز کھیلی۔ اس دوران انہوں نے 6 چوکے اور 11 چھکے لگائے۔
pic.twitter.com/M8XJIDo95O
— Follow @axitya18 (@OnlyVKohli) October 10, 2026
مسٹر 360 کے نام سے مشہور ڈی ویلیئرز نے 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہا تھا تاہم ان کی بیٹنگ کی مہارت اور جارحانہ انداز اب بھی برقرار ہے۔
وہ جنوبی افریقا کی جانب سے 114 ٹیسٹ، 228 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔
مسلسل دو فتوحات کے بعد جنوبی افریقی چیمپئنز کا اگلا مقابلہ ہفتے کو شارجہ میں بھارت چیمپئنز سے ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل