Saturday, October 10, 2026
 

کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!

 



فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑی سادیو مانے کا گول چوری کر لیا۔ 41 سالہ پرتگالی سپر اسٹار رونالڈو نے سعودی پرو لیگ میں الریاض کے خلاف النصر کی 0-3 سے کامیابی کے دوران اپنے کیریئر کا 980 واں گول اسکور کیا۔ تاہم، گول کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے شروع ہو گئے کہ پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور جیتنے والے رونالڈو نے مانے کے حصے کا گول اپنے نام کر لیا۔ ???? Cristiano Ronaldo steals the shot from Sadio Mane ???????? and scoreshis 980th goal of the career! AlNassr are leading against AlDiriyah pic.twitter.com/8EhbgjlBTD — The Final Whistle (@Rufus_45) October 9, 2026 میچ کے 23 ویں منٹ میں کنگسلے کومان کے شاٹ کو گول کیپر ولید عبداللہ نے روکنے کی کوشش کی لیکن گیند ان کے ہاتھوں سے نکل کر واپس آئی تو رونالڈو نے تیزی سے ردعمل دیتے ہوئے قریب سے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔ فٹبالر نے گول کرنے کے بعد اپنے مخصوص انداز میں گھوم کر ’سیووو‘ جشن بھی منایا۔ البتہ مانے کے لیے اطمینان کی بات یہ تھی کہ وہ بظاہر آف سائیڈ پوزیشن پر موجود تھے، اس لیے اگر وہ خود گیند کو گول میں پہنچا بھی دیتے تو گول آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کر دیا جاتا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل