Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں اندھی گولیوں کا نشانہ بن کر خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹرسی 45 میں 21 سالہ شہویز ولد خالد محمود اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کرنے کئلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
لیاری میمن سوسائٹی میں 27 سالہ سبطین ولد خادم حسین بھی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوا، جبکہ اورنگی ٹاؤن کے نورانی محلے کی گلی نمبر 3 میں 60 سالہ سردار بی بی زوجہ محمد ریاض اندھی گولی کا نشانہ بنی۔
زخمی خاتون کو طبی امداد فراہم کرنے کئلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل