Sunday, October 11, 2026
 

سابق برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کی خالی نشست پر باحجاب خاتون کامیاب، لیبر پارٹی نے میدان مار لیا

 



لندن: برطانیہ میں سابق وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے استعفے کے باعث خالی ہونے والی پارلیمانی نشست پر ضمنی انتخاب میں لیبر پارٹی کی صومالی نژاد باحجاب خاتون ساگل عبدی ولی کامیاب ہوگئیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 42 سالہ ساگل عبدی ولی نے ضمنی انتخاب میں 12 ہزار 292 ووٹ حاصل کیے اور کامیابی اپنے نام کی۔ انہوں نے انتخابی کامیابی کے بعد کہا کہ حلقے کے عوام کی نمائندگی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور یہاں کے لوگ امید کے ساتھ مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ یہ نشست سابق برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، جس پر نئے نمائندے کے انتخاب کے لیے ضمنی الیکشن منعقد کیا گیا۔ انتخابی نتائج کے مطابق گرین پارٹی کا امیدوار دوسرے، کنزرویٹو پارٹی کا امیدوار تیسرے جبکہ ریفارم یوکے کا امیدوار چوتھے نمبر پر رہا۔ رپورٹ کے مطابق اس انتخاب میں گرین پارٹی کے امیدوار کی شکست کے بعد پارٹی سربراہ زیک پولانسکی کی قیادت بھی سوالات کی زد میں آگئی ہے۔ ساگل عبدی ولی کی کامیابی برطانوی سیاست میں تارکین وطن پس منظر رکھنے والی خواتین کی نمائندگی کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل