Sunday, October 11, 2026
 

پشاور: خیبرپختونخوا کی بدلتی سیاسی صورتحال وزیراعلی سہیل آفریدی کا موقف سامنے آگیا

 



خیبرپختونخوا کی بدلتی سیاسی صورتحال وزیراعلی سہیل آفریدی کا موقف سامنے آگیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری ڈیمانڈز ماننے کے علاوہ اور کوئی آپشن ہی نہیں، ایمرجنسی یا گورنر راج کا اعلان کیے بغیر ایسی حرکتیں کرنا بغاوت میں آتا ہے،  جگر گردہ پیدا کریں اور اعلان کریں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ  ہم اپنے آئینی و قانونی ڈیمانڈز سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے،  آئین قانون کے مطابق ہمارا لانگ مارچ ڈیمانڈز کے پورا ہونے تک جاری رہے گا۔ وزیراعلی نے کہا کہ ایمرجنسی یا گورنر راج کے اعلان کے بعد لوگ ترکی کی مثال دینا بھول جائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل