Sunday, October 11, 2026
 

افغان سرحد سے دخل اندازی کی کوشش کرنے والے 12 خوارج ہلاک

 



افغان سرحد سے10 اکتوبر کو دہشت گردوں نے ضلع کرم میں دخل اندازی کی کوشش کی، فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 12 خوارج اور افغان طالبان ہلاک ہوئے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار ہدایت امان جامِ شہادت نوش کرگئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے موٴثر کارروائی کرتے ہوئے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، افغان طالبان کی چوکیوں نے بھی خوارج کی دراندازی کی کوشش کی حمایت میں فائرنگ کی۔ بیان کے مطابق پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں بارہ خوارج اور افغان طالبان ہلاک ہوئے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار ہدایت امان جامِ شہادت نوش کرگئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہید نائب صوبیدار ہدایت امان کی عمر 40 سال اورگلگت بلتستان کے ضلع غذر کے رہائشی تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل