Loading
اسلام آباد سیکشن کے مخصوص حصے میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل کردی گئی۔ کشمیر ہائی وے سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس معطل ہے، تاہم صدر اسٹیشن راولپنڈی سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک سروس بدستور بحال ہے۔
حکام کے مطابق اسلام آباد کے مخصوص علاقے میں میٹرو بس سروس کی بندش ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی ہے۔
شہر میں بی آر ٹی سروس غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی گئی، جس کے باعث شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے۔
کینٹ ایریا کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے اور کینٹ جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کیے جا رہے ہیں۔
پولیس کی بھاری نفری اسمبلی چوک اور کینٹ ایریا کے داخلی راستوں پر تعینات کردی گئی ہے، جبکہ فردوس، تہکال، پجگی روڈ اور دیگر مقامات پر بھی رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل