Loading
بنگلا دیش کے فاسٹ بولر حسن محمود نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے ملک کے پہلے فاسٹ بولر کا اعزاز حاصل کرلیا، انہوں نے ابوظہبی میں افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ کے تیسرے روز یہ کارنامہ انجام دیا۔
تفصیلات کے مطابق 26 سالہ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر حسن محمود نے افغانستان کی پہلی اننگز کے 83ویں اوور میں عصمت عالم کو بولڈ کیا، اگلی گیند پر نئے آنے والے بیٹر قیس احمد کو وکٹ کیپر لٹن داس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔
اوور کی پانچویں گیند پر حسن محمود نے ضیاء الرحمٰن کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرنے کی اپیل کی، تاہم امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ بنگلا دیش نے ڈی آر ایس کا سہارا لیا تو ہاک آئی ٹیکنالوجی سے ظاہر ہوا کہ گیند آف اسٹمپ سے ٹکرا رہی تھی، جس کے بعد امپائر کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑا اور حسن محمود کی ہیٹ ٹرک مکمل ہوگئی۔
Hasan Mahmud makes history! The third Bangladeshi to take a Test hat-trick and the first Bangladeshi fast bowler to achieve the feat. ????????????#Bangladesh #Tigers #HasanMahmud #TestCricket pic.twitter.com/VRIMdFfMX8
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) October 11, 2026
حسن محمود بنگلا دیش کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے مجموعی طور پر تیسرے بولر ہیں۔ ان سے قبل اسپنرز آلوک کپالی نے 2003 میں پشاور میں پاکستان کے خلاف اور سوہاغ غازی نے 2013 میں چٹاگانگ میں نیوزی لینڈ کے خلاف یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
حسن محمود نے افغانستان کے خلاف پہلی اننگز میں 55 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلا دیش نے افغانستان کو 240 رنز پر آؤٹ کرکے پہلی اننگز میں 106 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
حسن محمود نے ٹیسٹ کرکٹ میں گیندوں کے اعتبار سے تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے بنگلا دیشی بولر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ انہوں نے 2424 گیندوں پر 50 وکٹیں مکمل کیں، جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ شہادت حسین کے پاس تھا، جنہوں نے 2991 گیندوں پر یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔
میچوں کی تعداد کے اعتبار سے بھی حسن محمود بنگلا دیش کے ان چار فاسٹ بولرز میں سب سے تیزی سے 50 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل