Loading
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی مخالفت کرتے ہیں یہ مسائل کا حل نہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج و ایمرجنسی کے نفاذ کے فیصلے پر ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ جب منصب اقتدار پر فائز قوتیں گورنر راج اور ایمرجنسی کے ذریعے حکومت کرنے کی کوشش کریں تو صاف مطلب ہے کہ ان کی حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں نے رجیم چینج کے وقت سے جو تماشا شروع کیا ہے آج تک جمہوریت دشمنی کا یہ سفر جاری ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی تاریخ گورنر راجوں اور مینڈینٹ تسلیم نہ کرنے کی تاریخ ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ واضح ہوچکا کہ فارم 47 کے ذریعے مسلط کردہ یہ نظام پوری طرح فلاپ ہوگیا ہے۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ بڑی غلطی ہے، اس سے سیاسی بحران مزید گھمبیر ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل