Monday, October 12, 2026
 

اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں جو روٹ کا ریکارڈ توڑ دیا

 



آسٹریلیا کے تجربہ کار کھلاڑی اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں فیلڈر کی حیثیت سے سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اسٹیون اسمتھ نے ٹیسٹ میچز میں 221 کیچز پکڑ کر انگلینڈ کے جو روٹ کو پیچھے چھوڑ دیا، جن کے نام 220 کیچز کا ریکارڈ تھا۔ آسٹریلوی کھلاڑی اس اعزاز کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بطور فیلڈر سب سے زیادہ کیچز لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انجام دیا۔ زیادہ کیچز پکڑنے کی فہرست میں بھارت کے سابق کپتان راہل ڈریوڈ نے تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جنہوں نے 210 کیچز تھامے تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل