Loading
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں جمادی الاوّل کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر کی سربراہی میں ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس دیگر مقررہ مقامات پر ہوئے۔
اجلاس میں جمادی الاوّل کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے اور یکم جمادی الاوّل 13 اکتوبر بروز منگل ہونے کا متفقہ فیصلہ کیا۔
اجلاس کے بعد رویت جمادی الاول کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ ماہ جمادی الاوّل کے آغاز کے ساتھ ہی رمضان المبارک کی آمد میں تقریباً چار قمری ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ رمضان المبارک کا آغاز چاند نظر آنے سے مشروط ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل