Monday, October 12, 2026
 

پرائیویٹ اسکولز کو جون جولائی کی فیس، کتابوں یونیفارم کے چارجز ایک ساتھ نہ لینے کا حکم

 



سندھ ہائی کورٹ نے پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے جون، جولائی کی فیس اور کتابیں اور یونیفارم کی فیس ایک ساتھ وصول کرنے سے روک دیا۔ ہائیکورٹ میں پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے جون، جولائی کی فیس اور کتابیں اور یونیفارم کی خریداری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں سرکاری وکیل اور پرائیویٹ اسکول ڈائریکٹوریٹ کا نمائندہ پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ پرائیویٹ اسکول کی جانب سے موسم گرما کی چھٹیوں کی فیس کی وصولی خلاف قانون ہے، چھٹیوں کی فیس وصولی کے لیے ایک ساتھ بچوں کو دو دو واؤچر تھما دیئے جاتے ہیں، چھٹیوں میں اسکول کی طرف کوئی سرگرمی نہیں ہوتی اس لیے یہ فیس وصول نہیں کرسکتے لیکن اسکول انتظامیہ اپریل سی ہی چھٹیوں کی فیس وصولی کے نوٹس دینا شروع کردیتی ہے۔ عدالت نے اسکول کو ایک ساتھ فیس وصول کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چھٹیوں کی فیس وصولی کا نوٹس مئی میں دیا جائے۔ جون اور جولائی کی چھٹیوں کی فیس وصولی کے لیے علیحدہ علیحدہ 30 جون اور 30 جولائی تک کا وقت دیا جائے، یونیفارم اور کتابوں کا معاملہ پرائیویٹ اسکول ڈائریکٹوریٹ اور فریقین بیٹھ کر حل کریں، آئندہ دو ہفتوں میں فریقین کتابوں اور یونیفارم کے معاملے پر میٹنگ کریں۔ عدالت نے پرائیویٹ اسکولز ڈائریکٹوریٹ اور دیگر کو ہدایت دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل