Loading
قومی شاہراہ پر چیچہ وطنی کے قریب پیٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ترجمان موٹروے پولیس سینٹرل ریجن کے مطابق آئل ٹینکر میں تقریباً 44 ہزار لیٹر پیٹرول موجود تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔
ترجمان کے مطابق حادثے میں آئل ٹینکر کا پچھلا حصہ الٹ گیا، جبکہ مرکزی گاڑی سڑک پر موجود رہی۔ حادثے کے مقام پر پیٹرول کے اخراج کی اطلاع نہیں ملی۔
موٹروے پولیس، ریسکیو، ضلعی پولیس اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئیں اور حفاظتی اقدامات کے تحت متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ متعلقہ اداروں کو بھی امدادی سرگرمیوں اور حفاظتی انتظامات کے لیے طلب کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے گاڑیوں کو متبادل راستوں سے گزارنے کے انتظامات کیے، جبکہ سڑک پر آمدورفت مکمل طور پر بحال ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل