Monday, October 12, 2026
 

نیویارک: سیکڑوں افراد اسپائیڈر مین کا لباس پہن کر عالمی ریکارڈ توڑنے میں ناکام

 



امریکی شہر نیویارک میں مارول کے سیکڑوں مداحوں نے اسپائیڈر مین کا لباس پہن کر گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی۔ تاہم، شرکا کی تعداد موجودہ عالمی ریکارڈ سے کم رہی۔ یہ تقریب جمعرات کو نیویارک کامک کون کے دوران منعقد ہوئی جس کا اہتمام کھلونے بنانے والی کمپنی جازویئرز نے ڈزنی کنزیومر پروڈکٹس کے اشتراک سے کیا۔ اس کا مقصد ایک مقام پر اسپائیڈر مین کا لباس پہن کر جمع ہونے والے افراد کی سب سے بڑی تعداد کا عالمی ریکارڈ قائم کرنا تھا۔ منتظمین نے تاحال تقریب میں شریک افراد کی حتمی تعداد جاری نہیں کی لیکن ان کے مطابق شرکا کی تعداد موجودہ ریکارڈ تک پہنچنے سے کچھ کم رہی۔ گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس وقت یہ اعزاز 685 افراد کے پاس ہے۔ یہ ریکارڈ 2023 میں سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ ملائیشیا نے فلم اسپائیڈر مین: ایکروس دی اسپائیڈر ورس کی سینما گھروں میں ریلیز کے موقع پر قائم کیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل