Loading
بارش کے بعد ضلعی انتظامیہ نے شہر میں نکاسی آب کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کردیے، اہم شاہراہوں اور نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے افسران اور بلدیاتی عملہ فیلڈ میں متحرک ہوگیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سڑکوں اور گلیوں میں جمع بارش کے پانی کی نکاسی کے ساتھ نالوں کی صفائی کا عمل بھی جاری ہے۔
سڑکوں سے کوڑا کرکٹ ہٹانے اور نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کیا جاسکے۔
دوسری جانب چیف ٹریفک آفیسر پشاور کی ہدایت پر بارش کے بعد ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مصروف شاہراہوں، چوراہوں اور پانی جمع ہونے والے مقامات پر اضافی ٹریفک اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق تجارتی مراکز، تعلیمی اداروں اور بس اسٹاپس کے اطراف ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں، جبکہ متعلقہ افسران نکاسی آب اور ٹریفک انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل