Monday, October 12, 2026
 

معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا

 



معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن کو لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 8 میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں اہل خانہ نے رات گئے گرفتاری کا الزام عائد کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رات تقریباً 3 بجے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار اقرار الحسن کو ان کے گھر سے اپنے ساتھ لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اہلکاروں کے ہمراہ خواتین اہلکار بھی موجود تھیں جن کے بیجز پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) درج تھا۔ نجی نیوز چینل کے اینکر پرسن اور اقرارالحسن کے ساتھ متعدد پروگراموں میں ساتھ کام کرنے والے وسیم بادامی نے بھی ایک ویڈیو میں اقرار الحسن کی گرفتاری سے متعلق اطلاعات ملنے کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کے ساتھ خواتین اہلکار بھی موجود تھیں۔ واضح رہے کہ اقرار الحسن ایک سیاسی جماعت پاکستان عوام راج تحریک کے سربراہ اور نجی ٹی وی کے سابق اینکر رہے ہیں۔   تاحال اقرار الحسن کی گرفتاری کی وجوہات اور ان کے خلاف کسی مقدمے کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے بھی اس حوالے سے باضابطہ تصدیق سامنے آنا باقی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل