Monday, October 12, 2026
 

افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں سرحد پار دہشت گردی کے شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے

 



پاک فوج کے ہاتھوں افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی اور ہلاکتوں کی عالمی سطح پر بھی تصدیق ہو گئی ہے۔ دی پالیسی ڈائیجسٹ کی خصوصی رپورٹ  کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی( سی آئی اے)کی سابق ٹارگٹنگ افسر سارہ ایڈمز نے بھی افغانستان میں دہشت گردوں کے مراکز کی تصدیق کر دی۔ سارہ ایڈمز کا کہنا تھا کہ پکتیکا اورکنڑ میں تین اہم مراکز پر پاک فوج کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے19دہشت گرد ہلاک اور 11سے زائد زخمی  ہوئے جبکہ سمتبر 21 کو پاکستان کے درست فضائی حملوں میں مشرقی افغانستان میں دہشت گردوں کے مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دی پالیسی ڈائیجسٹ کے مطابق ان حملوں میں خودکش بمباروں کا  تربیتی کیمپ، سہولت کاری کا مرکز اور فتنہ الخوارج وداعش کا مشترکہ مرکزبھی  تباہ ہوا۔ بین الاقوامی تحقیقات میں افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور ان پر حملوں میں ہلاکتوں کی تصدیق پاکستانی مؤقف کی تائید ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل