Wednesday, October 14, 2026
 

بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے ویسٹ انڈین ٹیم اہم کھلاڑیوں سے محروم

 



ویسٹ انڈیز نے رواں ماہ بنگلادیش کے خلاف شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر الزاری جوزف کو طبی مسائل کے سبب باہر کردیا گیا ہے جبکہ شاندار فارم میں ہونے کے باوجود وائٹ بال کپتان شائے ہوپ کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق الزاری جوزف کو طبی معائنے اور ماہرین سے مشاورت کے بعد طویل فارمیٹ سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ مسلسل طویل اسپیلز کے باعث انجری کے خطرے کو کم کیا جاسکے۔ ان کی جگہ آل راؤنڈر کیمو پال کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب 23 سالہ بیٹر کیون وِکھم کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ ملی ہے۔ Alzarri Joseph has been withdrawn and white-ball captain Shai Hope has been rested from West Indies' two-Test tour of Bangladesh starting later this month. 23-year-old batter Kevin Wickham, meanwhile, has received his maiden Test call-up pic.twitter.com/osF2x7LbFn — Cricinfo (@cricinfo) October 14, 2026 انہوں نے ویسٹ انڈیز چیمپئن شپ میں بارباڈوس کی نمائندگی کرتے ہوئے مسلسل تین اننگز میں سنچریاں اسکور کرکے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی۔ اوپننگ بیٹر جان کیمبل بھی ہیمسٹرنگ انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ شائے ہوپ کو تینوں فارمیٹس میں مسلسل کھیلنے کے بعد آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ آئندہ اہم مقابلوں کے لیے تازہ دم رہ سکیں۔ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 اکتوبر کو ڈھاکا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 5 نومبر سے سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔ یہ سیریز ویسٹ انڈیز کے لیے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 میں آخری اسائنمنٹ ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل