Wednesday, October 14, 2026
 

جنید اکبر کی بازیابی کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

 



پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کی بازیابی کے لیے ہائیکورٹ میں  درخواست دائر کردی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں وزیراعلیٰ ہاؤس سے اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ درخواست جنید اکبر کے بھتیجے نے محمد انعام یوسفزئی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے، جس میں آئی جی پولیس، سی سی پی او اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق جنید اکبر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر ہیں اور انہیں پہلے وزیراعلیٰ ہاؤس میں حراست میں رکھا گیا، بعدازاں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ   دستیاب معلومات کے مطابق سی سی پی او کی موجودگی میں نامعلوم افراد جنید اکبر کو اٹھا کر لے گئے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ واقعے کے وقت سی سی پی او موقع پر موجود تھے، لہٰذا عدالت ان سے تفصیلی رپورٹ طلب کرے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ بنانے کا حکم دیا جائے اور جنید اکبر کو غیر قانونی حراست سے بازیاب کرانے کے لیے پولیس کو ہدایات جاری کی جائیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل