Wednesday, October 14, 2026
 

باجوڑ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، 2 افراد زخمی

 



باجوڑ میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار شہید اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے لوئی سم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار نور اللہ شہید اور 2 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ڈی ایس پی سعید الرحمان نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار نور اللہ چھٹی پر اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 2 دیگر افراد زخمی ہوگئے، تاہم حملے میں ملوث افراد کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل