Wednesday, October 14, 2026
 

کراچی: 70 سالہ شہری ریبیز انسیفلائٹس کے شبہ میں جناح اسپتال منتقل

 



کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے 70 سالہ شہری کو ریبیز انسیفلائٹس کے شبہ میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق شہری کو 20 روز قبل کتے نے بائیں ہاتھ اور پاؤں پر کاٹا تھا، تاہم اس نے ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کو جسم میں اکڑاؤ اور پانی سے خوف کی علامات کے ساتھ ایمرجنسی لایا گیا جہاں نیورو میڈیسن ٹیم کی مشاورت کے بعد اسے ایف جی او وارڈ میں داخل کرلیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کو ریبیز انسیفلائٹس کا مشتبہ کیس قرار دیا گیا ہے۔ جناح اسپتال میں اب تک ریبیز کے باعث 8 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل