Wednesday, October 14, 2026
 

کراچی؛ گھر سے شوہر، بیوی، بچوں سمیت ملنے والی 5 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل

 



بن قاسم ٹاؤن لنک روڈ فلک نازسوسائٹی میں گھر سے ملنے والی 5 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بن قاسم ٹاؤن لنک روڈ فلک نازسوسائٹی میں گھر سے ملنے والی  5 لاشوں کا پوسٹ مارٹم منگل کی شب مکمل کرلیا گیا، جس کے بعد تمام لاشیں سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئیں۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید کے مطابق متوفی شاہ زیب اور صبا کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی ۔ شاہ زیب اور صبا کے جسم سے گن شاٹ ریزیڈیو، کیمیکل اور ڈی این اے کے نمونے حاصل کرلیے گئے۔ انہوں نے بتایاکہ شمائلہ، ایزل اور آریا کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔ شمائلہ، ایزل اور آریا کی موت کی وجہ کیمیکل، سیرولوجی اور ڈی این اے رپورٹس آنے تک محفوظ کرلی گئی  ہیں۔ پانچوں لاشوں کے ضروری نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے حاصل کرلیے گئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل