Wednesday, October 14, 2026
 

سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

 



سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں کم ہو گئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 153 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 37ہزار 836روپے  اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 572روپے کی کمی سے 3لاکھ 75ہزار 373روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 172روپے کی کمی سے 6ہزار 360روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 148روپے کی کمی سے 5ہزار 452روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل