Loading
بھارت کی مشرقی ریاست بہار کے ضلع ویشالی میں دریائے گنگا میں کشتی الٹنے کے واقعے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں، جبکہ چھ افراد کو زندہ بچالیا گیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تقریباً 20 افراد کو لے جانے والی کشتی قریبی گاؤں میں منعقدہ ایک دعوت میں شرکت کے لیے جا رہی تھی۔
دورانِ سفر کشتی اچانک الٹ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد پانی میں ڈوب گئے۔ کشتی میں سوار بچوں کی عمریں 15 سال یا اس سے کم تھیں۔
ضلع مجسٹریٹ ورشا سنگھ نے بتایا کہ حادثے میں بچائے جانے والے افراد کو طبی امداد کے لیے نالندہ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق کشتی الٹنے کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے مالی امداد کا اعلان بھی کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل