Loading
پاکستانی اداکارہ سحر ہاشمی نے ڈرامہ انڈسٹری میں فنکاروں کو درپیش مسائل پر خاموشی توڑتے ہوئے پروڈیوسرز کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر سوالات اٹھا دیے۔
ڈرامہ سیریل ’ظلم‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی سحر ہاشمی گزشتہ دو سے تین برسوں میں نمایاں مقام حاصل کرچکی ہیں۔
اداکارہ کو ڈرامہ ’شیدائی‘ میں کامیابی کے بعد خاصی پذیرائی ملی جبکہ ’زنجیریں‘ میں شہر بانو کے کردار نے بھی انہیں مداحوں میں مقبول بنایا اور وہ جلد ڈرامہ ’درِ نجات‘ میں خوش بخت کے نوجوان کردار میں دکھائی دیں گی۔
سحر ہاشمی نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے فنکاروں کو معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کا معاملہ اٹھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی فنکار ایک دن تاخیر کرے تو اسے غیر پیشہ ور قرار دے دیا جاتا ہے لیکن جب ادائیگی مہینوں رکی رہے تو اسے اکاؤنٹس کا مسئلہ کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے۔
ان کے اس مؤقف نے شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کے حقوق پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل