Thursday, October 15, 2026
 

پشاور اسکول سانحے کی ابتدائی رپورٹ تیار

 



پشاور کی دیر کالونی میں اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے کی ابتدائی رپورٹ ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ نے صوبائی حکومت کو ارسال کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ اسکول کی نچلی بلڈنگ کے سائیڈ والے کلاس روم میں پیش آیا۔ تیسری منزل سے چھت نیچے گری جو 20 سے 25 فٹ اونچائی پر واقع تھی۔ اسکول کے تمام کمروں کی تیار چھتیں لگی ہوئی تھیں، تاہم سب سے بالائی منزل کی چھت بارش کے باعث خستہ ہو چکی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اسکول کے مالک خان محمد کو بچوں نے چھت کے بارے میں آگاہ بھی کیا تھا۔ مالک نے چھت کو عارضی سہارا دے کر آج اسکول میں بچوں کو بلایا تھا۔ ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ کمروں کے ساتھ عمارت کے دیگر حصوں کو بھی غیر موزوں قرار دے دیا ہے۔ اسکول کی رجسٹریشن کے حوالے سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل