Friday, October 16, 2026
 

فلسطین صدی کی سب سے بڑی تاریخی ناانصافی ہے؛ چین کا یہودی آبادکاری روکنے کا مطالبہ

 



چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال، فلسطینی مسئلے اور خطے میں امن کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ خطے میں امن اور مفاہمت کا فروغ چین کی مشرق وسطیٰ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے غزہ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مسئلے کا منصفانہ حل خطے میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے اور اس مقصد کے لیے دو ریاستی حل ہی درست راستہ ہے۔ وزیر خارجہ وانگ یی نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی زبردستی تعمیر روکے اور اس فیصلے کو واپس لے۔ چینی وزیر خارجہ نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ انسانی تباہی کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے غزہ تک انسانی امداد کی مکمل رسائی فوری طور پر یقینی بنانا ضروری ہے۔ انھوں نے سفارتی کردار نبھانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر تمام فریقوں کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور تنازع کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے کام کرنے کو تیار ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی زمینوں و املاک کو نقصان پہنچانے  اور غیر قانونی طور پر یہودی بستیوں کی توسیع کی پالیسی جاری رکھی ہوئی ہے جس پر عالمی سطح پر شدید احتجاج دیکھنے میں آیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل