Saturday, October 17, 2026
 

مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کا یورپی سفارتکاروں پر قاتلانہ حملہ

 



مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے نہ صرف امریکی خاتون صحافی بلکہ دورے پر آئے یورپی سفارت کاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، ان گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور کھڑکی بھی توڑ دی۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق زیتون کی فصل کی کٹائی کے موقع پر دورے کے لیے آنے والے فرانس، بیلجیئم اور پولینڈ یورپی سفارت کاروں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، پتھراؤ کیا گیا اور بیلجیئم کے قونصل خانے کی ایک گاڑی کی کھڑکی توڑ دی گئی۔ تقریباً سات نقاب پوش آبادکار اے ٹی وی گاڑیوں پر سوار ہو کر موقع پر پہنچے۔ سفارتی گاڑی کو گھیرے میں لیا اور اس میں سوار افراد سے شناختی دستاویزات طلب کیں۔ایک سفارتی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا، جس سے اس کی کھڑکی ٹوٹ گئی۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو کی جانب سے نشر کی گئی ویڈیو میں ایک سفارت کار کو زمین پر لیٹے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں زیتون کی فصل کی کٹائی فلسطینی کسانوں کے لیے نہایت اہم معاشی اور سماجی سرگرمی ہے تاہم فصل کی کٹائی کے موسم میں فلسطینی کسانوں اور اسرائیلی آبادکاروں کے درمیان کشیدگی اور مبینہ حملوں کے واقعات بھی سامنے آتے رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل