Loading
بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے والد سلیم خان اور والدہ کی شادی کے موقع پر اپنے نانا کی ناراضی کے بعد ندامت اور جھگڑوں میں ان کے کردار کو پہلی بار بیان کرتے ہوئے اس سے زندگی میں لوگوں کے لیے ایک سبق قرار دیا۔
سلمان خان نے رئیلٹی شو بگ باس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کے والدین کی شادی ہوئی تو مذہبی حوالے سے کوئی قدغن نہیں تھی لیکن میرے نانا اس وجہ سے ناراض تھے کہ ایک خوب صورت آدمی جواداکار بننا چاہ رہا ہے اوربیٹی کی شادی فلم انڈسٹری میں ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے نانا کو صرف اس بات پر اعتراض تھا جبکہ والدہ کے بہن بھائی خوش تھے اور وہ میرے والد کو پسند کرتے تھے لیکن نانا کا خیال تھا میری بیٹی اس ماحول میں کیسے رہے گی۔
سلمان خان نے بتایا کہ ان کے نانا نے ان کے والد سے 5 سال تک بات نہیں کی اور جب سہیل پیدا ہوئے تب وہ جلیبی کا ایک ڈبہ لے کر ان کے گھر باندرا آئے اور ندامت ظاہر کی کہ مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوئی کہ میں نے اپنے نواسوں کو بڑے ہوتے ہوئے نہیں دیکھ پایا اور ایک اچھے انسان سے بات کرنے کا موقع ضائع کیا کیونکہ میرے دماغ میں کچھ چل رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے نانا کے دماغ میں مرتے دم تک یہ ندامت رہی کہ میں نے 5 سال ضائع کردیے اور سلیم خان سے بات نہیں کی۔
سلمان خان نے اپنے والد اور والدہ کے درمیان جھگڑوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ادھ بار جب میرے والدین کا جھگڑا ہوا اور والدہ اپنے میکے گئی تو میرے نانا نے انہیں گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی اور کہا کہ اپنے گھر واپس چلی جاؤ، یہ تمھارا گھر ہے کبھی بھی آسکتی ہو لیکن جھگڑا کرکے تم یہاں نہیں آؤ گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل